بارسلونا(ممتاز منیر)عوامی گروپ آف کمپنی سپین کے ڈائریکٹرز ملک حفیظ اعوان، ملک نوید اعوان اور ملک شفیق اعوان نے اپنے زرعی فارم سے تازہ اور معیاری سبزیوں کی سپلائی کے شعبے میں اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ جدید زرعی طریقوں، معیاری پیکنگ اور مؤثر کولڈ چین سسٹم کے ذریعے سبزیوں کی تازگی اور معیار کو برقرار رکھا جاتا ہے۔

عوامی گروپ آف کمپنی سپین کے مطابق، ٹماٹر، شملہ مرچ، کھیرا، سبز مرچ۔کریلے۔بھنڈی توری اور دیگر تازہ سبزیاں یورپی منڈیوں کی ضروریات کے مطابق تیار اور سپلائی کی جاتی ہیں۔

اسپین تازہ پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار اور برآمد کے حوالے سے یورپ کے اہم ممالک میں شمار ہوتا ہے، جہاں معیار، غذائی تحفظ اور بروقت ترسیل پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

انہوں نے اپنے کرم فرماوں کی سہولت کے لیے فریش سبزیاں ہر عوامی سٹور پر ہول سیل اور پرچوں ریٹ میں دستیاب ہیں۔

