رنویر سنگھ کا بچے کی پیدائش پر کام سے بریک لینے کا فیصلہ
بالی ووڈ کی خوبرو بین الاقوامی شہرت یافتہ جوڑی اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون آئندہ ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا ’زوم‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے موقع پر شوبز سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکار رنویر سنگھ نے ڈان 3، شکتی مان اور آدتیہ دھر کی ایکشن فلموں سے پہلے کوئی پروجیکٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ رواں سال کے آخر میں ’پیٹرنٹی لِیو‘ پر ہوں گے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رنویر سنگھ دیپیکا پڈوکون اور اپنے ننھے مہمان کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ سرِ فہرست کی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع آمد سے متعلق 29 فروری کو سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا۔