Screenshot
اسپین کے کچھ مظاہرین نے ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے کپتان لیونل میسی سے رواں سال کا شہزادی استوریاس ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مظاہرین نے میسی کو ”غیر محترم ”قرار دیتے ہوئے یہ مطالبہ 19 جولائی کو اسپین کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں ان کے مبینہ رویے کی بنیاد پر کیا۔
2026 کے ورلڈ کپ فائنل میں اسپین اور ارجنٹائن کے درمیان میچ کے فوراً بعد تنازع پیدا ہوا، جہاں رپورٹس کے مطابق لیاندرو پاریدیس نے اسپین کے کھلاڑی گاوی کو مارا، جبکہ ارجنٹائن کے اسسٹنٹ کوچ روبرٹو آیالا نے اسپین کے کھلاڑی دانی اولمو کو تھپڑ مارا۔
اسپین کے شہریوں نے شہزادی استوریاس ایوارڈ واپس لینے کے مطالبے کے لیے درخواستیں پیش کیں۔
یہ ایک معروف اعزاز ہے جو ہر سال فن، ادب، کھیل اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو دیا جاتا ہے۔
رواں سال اس ایوارڈ کے لیے لیونل میسی کا انتخاب کیا گیا تھا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں میسی نے غیر اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا اور اسپین کی جانب سے فیران ٹوریس کے گول کے ذریعے 2026 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ان کا رویہ احترام پر مبنی نہیں تھا۔
کچھ دیگر افراد نے کہا کہ میسی کے اقدامات کھیل کے ان اصولوں کے خلاف ہیں جن میں احترام اور فیئر پلے کو فروغ دیا جاتا ہے اور ایوارڈ واپس لینے سے اس کی ساکھ اور شفافیت پر اعتماد بحال ہو سکتا ہے۔
