میری ٹائم سیکیورٹی جہاز کا بھارتی ماہی گیر کشتی سے آمنا سامنا

فائل فوٹو۔

پی ایم ایس اے کے جہاز کا بھارتی ماہی گیروں کی کشتیوں سے آمنا سامنا ہوا۔ 

کراچی سے ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق دوران تعاقب بھارتی ماہی گیروں کی ایک کشتی پی ایم ایس اے کے جہاز سے ٹکرا گئی۔ 

واقعے میں پی ایم ایس اے کا ایک سیلر شہید جبکہ 2 بھارتی ماہی گیر سمندر میں لاپتہ ہیں۔ ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق ماہی گیروں کی کشتی کاعملہ بورڈنگ ٹیم سمیت سمندر میں گرگیا۔

ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق پی ایم ایس اے کا جوان محمد ریحان شہید ہوا، 7 بھارتی ماہی گیر ڈوب گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ دوران گشت پاکستانی سمندری حدود میں 8 بھارتی کشتیوں سے آمنا سامنا ہوا۔ بھارتی ماہی گیر پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ 

ترجمان نے کہا کہ 5 بھارتی ماہی گیروں کو بچا لیا گیا، دو لاپتہ ہوگئے، جنکی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے