پاکستان ایک نعمت ہے، اس کی قدر کرنی چاہیے، عطاء تارڑ

فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نعمت ہے جسے بڑی مشکل سے حاصل کیا، اس کی قدر کرنی چاہیے۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ قرار داد پاکستان تاریخی دستاویز ہے جس نے تحریک آزادی کو نئی سمت دی۔

عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمیں اختلافات بھلا کر ایک متحد قوم کے طور پر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو مثالی ملک بنانے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے