آزادی کا ایک مقصد تھا کہ آئین کے مطابق رہنا ہے، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ آزادی کا ایک مقصد تھا کہ آئین کے مطابق رہنا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پاکستان کے لیے آج تجدید عہد کا دن ہے، جمہوریت کےلیے ہی ریاست کو آزاد کروایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا ٹکٹ پارٹی کارکنوں کو دیں۔