وزیراعلیٰ پنجاب کا دھاتی تار بنانے، بیچنے، خریدنے والوں پر کریک ڈاؤن کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، آئی جی پنجاب نے صوبے میں امن و امان صورتحال پر بریفنگ دی۔
مریم نواز نے اسلحہ کی نمائش روکنے کےلیے قانون پر عمل درآمد کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ کیس رجسٹر کرنا کافی نہیں، ملزم کو سزا بھی ہونی چاہیے، زیادتی کے کیس میں ملزم کو سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔ بچوں، ملازمین اور گھریلو تشدد کے واقعات کیوں نہیں رک رہے؟
انکا کہنا تھا کہ پتنگ کے تار سے جاں بحق ہونے والے بچے کی ویڈیو دیکھ کر دل کانپ گیا، قانون پر عمل درآمد کےلیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔