کنویں کے ملبے تلے پھنسے باپ بیٹے کی لاشیں برآمد

— فائل فوٹو

چنیوٹ میں کنویں کی کھدائی کے دوران پھنسے باپ بیٹے کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا شخص بھی اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع  نے بتایا ہے کہ تینوں افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ موضع سلیمان میں کنویں کی صفائی کے دوران مٹی کا تودہ گر گیا تھا جس کے نتیجے میں باپ بیٹا ملبےتلے دب گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے