میری نسلیں بھی سیالکوٹ کا شکریہ ادا نہیں کر سکتیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کیلئے 7 بڑے منصوبے ہیں، میری نسلیں بھی اس شہر کا شکریہ ادا نہیں کر سکتیں۔
سیالکوٹ میں پارٹی کارکنوں اور تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 1991 سے میں اس شہر سے منتخب ہوا ہوں، ہر چیز کی طرح سیاست کی بھی لائف ہوتی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اس شہر کے لیے میرے 7 بڑے منصوبے ہیں، تمام سرکاری دفاتر شہر سے باہر مناسب جگہ پر جائیں گے۔ شہر کی 3 بڑی شاہراہوں کو رنگ روڈ سے جوڑا جائے گا، لاری اڈہ بھی شہر سے باہر جائیں گے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ایئرفورس سے بات کی ہے کہ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جائے، شہر میں ایک اور موٹر وے انٹر چینج بنایا جائے گا۔