شاہد آفریدی پر تنقید، پی ٹی آئی رہنما اور سوشل میڈیا مدمقابل

اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی پر تنقید کو لے کر پی ٹی آئی رہنما اور سوشل میڈیا ٹیمز آمنے سامنے آگئیں۔

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیمز پر پروپیگنڈے کا الزام لگا دیا جبکہ علی محمد خان بھی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے رویے سے نالاں نظر آئے۔

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیموں سے شاہد آفریدی سے متعلق اچھی باتیں کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر تصدیق کرتے ہیں کہ شاہد آفریدی کے خلاف مہم جھوٹی اور فضول ہے۔

علی محمد خان بولے بانی پی ٹی آئی اور شاہد آفریدی دونوں قومی ہیروز ہیں، آفریدی نے ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کو ہیرو مانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی کی کوئی بات مناسب نہ بھی لگے تو وہ ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے۔

شیر افضل مروت کے شاہدآفریدی کے حق میں بیان پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اظہر مشوانی نے کہا کہ مروت صاحب! آپ کا یہ جملہ قابل مذمت ہے اور آپ کو اسے فوری طور پر ڈیلیٹ کرنا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کی اندرونی باتوں کے جواب سوشل میڈیا پر نہ دیں، نہ تبصرہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے