ارجن کپور کا والدہ کی بارہویں برسی پر دل کو چھو لینے والا نوٹ

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی والدہ مونا شوری کپور کی بارہویں برسی پر دل کو چھو لینے والا ایک نوٹ تحریر کیا، جس کے ساتھ انہوں نے والدہ اور اپنی بہن انشولا کپور کی ایک پرانی تصویر بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیلیویژن اور فلم پروڈیوسر اور معروف فلمساز بونی کپور کی اہلیہ مونا شوری کا کینسر کے باعث 25 مارچ 2012 کو 48 برس کی عمر میں چل بسی تھیں۔ 

ارجن کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کیے جانے والے نوٹ میں والدہ کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ آپ کبھی بھی نہ جاتیں، لوگ کہتے ہیں وقت پَر لگا کر اڑ جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ 12 برس بیت گئے لیکن آج بھی اس دن اور اس وقت کے محسوس کوستا ہوں کہ ماں آپ مجھ سے دور ہوگئیں۔ 

بالی ووڈ اداکار نے مزید لکھا کہ مجھے دکھ ہے اب میں لفظ ماں یا مم مزید نہیں پکار سکتا اور نہ ہی اپنے فون پر مم آپ کو فلیش ہوتا دیکھ سکتا ہوں۔ مجھے دکھ ہے کہ آپ کو ہم سے دور کر دیا گیا، میرے پاس یہ لکھنے کے علاوہ اور کچھ نہیں کہ زندگی بسر کرسکیں، لیکن یہ زندگی آپ کے بنا نامکمل ہے۔ آپکے بغیر میں ہمیشہ بکھرا رہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے