پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس نفاذ کی بات علم میں نہیں، مصدق ملک
وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس نفاذ کی بات ان کے علم میں نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف امریکا سے استثنا مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔
قبل ازیں ان کا کہنا تھا کہ جو چیزیں ہمیں کرنی ہیں اپنے لیے کرنی ہیں، آئی ایم ایف کے لیے نہیں۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ روکنا ہے، آئی ایم ایف سے ریلیف ملنے سے امور چلانے میں آسانی ہوگی۔