شادیاں صرف باہمی احترام پر ہی قائم رہ سکتی ہیں: رانی مکھرجی

— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ شادیاں صرف باہمی احترام پر ہی قائم رہ سکتی ہیں کیونکہ کشش ایک وقت کے بعد ختم ہو جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوہر آدتیہ چوپڑا کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

انہوں نے شادی کی خواہشمند خواتین و لڑکیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے لیے صحیح وجہ کا ہونا ضروری ہے کیونکہ شادیاں صرف باہمی احترام پر ہی قائم رہ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا آتا ہے جب شادی کے خواہشمند دونوں افراد ایک دوسرے کے لیے کشش کھو دیتے ہیں، ہو سکتا ہے محبت بھی ختم ہوجائے لیکن رشتے میں عزت و احترام واحد چیز ہے جو برقرار رہتی ہے اگر آپ ایک دوسرے کی عزت و احترام نہیں کرتے تو شادی زیادہ لمبے عرصے نہیں چل سکتی۔

رانی مکھرجی نے اپنے اور شوہر آدتیہ چوپڑا کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے شادی کا فیصلہ لیتے وقت یہ سب سے زیادہ ضروری تھا کہ میں جس سے شادی کررہی ہوں میں اس کی عزت کرسکوں۔ اب اگر انڈسٹری میں ہی شادی کرنی تھی تو آدتیہ چوپڑا سے بہتر کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے میں نے عدی میں جو دیکھا وہ ایک بہت ہی مہربان اور اچھا انسان تھے صرف اپنے گھر والوں یا قریبی لووں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ اپنی ٹیم کے لیے بھی وہ ایک عظیم رہنما تھے۔

اداکارہ کے مطابق اگر ایک شخص کسی سے محبت کرتا ہے، تو وہ اس کے لیے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہوتا ، اس کے لیے سخت محنت کرنے کو بھی تیار ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ رانی مکھرجی اور فلم ساز آدیتہ چوپڑا 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ ان کی ایک 8 برس کی بیٹی ادھیرا بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے