بارسلونا، داعش کا مشتبہ دہشت گرد گرفتار
بارسلونا: اسپین کی گواردیا سول پولیس نے بارسلونا میں ایک شخص کو دہشت گرد تنظیم داعش کی مبینہ رکنیت کے الزام میں گرفتار کر لیا۔زیر حراست شخص کے بین الاقوامی روابط تھے اور وہ دھماکہ خیز مواد کے بارے میں معلومات پھیلاتا تھا۔
یہ آپریشن پچھلے سال اس وقت شروع ہوا جب پولیس نے ایک بنیاد پرست شخص کو ڈھونڈ نکالا،جو آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کرتا اور خفیہ پیغام رسانی کے پلیٹ فارم کا استعمال کرتا ہے۔ اس نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے بارے میں جہادی پیغامات اور دھماکہ خیز مواد بنانے کے طریقے سے متعلق ہدایات کا ترجمہ اور تقسیم کیا۔
تفتیش کرنے والوں کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص داعش کے لئے لوگوں کو بھرتی کرتا تھا۔اس نے کرپٹو کرنسیوں کا بھی استعمال کیا، جس سے دہشت گردی کی سرگرمیوں کی مالی اعانت کی گئی
زیر حراست شخص کے سویڈن اور کینیڈا کے جہادیوں سے بھی بین الاقوامی روابط تھے جنہیں اسی طرح کی کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اس شخص کو گرفتار کرنے کی کارروائی گواردیا سول، ہسپانوی نیشنل انٹیلی جنس سینٹر، سویڈش سیکیورٹی سروس (SAPO)، فرانسیسی اسپیشل انٹیلی جنس سروس (DGSI) اور یوروپول کے تعاون سے کی گئی۔
زیر حراست شخص کو 19 مارچ کو عدالت میں لایا گیا تھا اور وہ اس وقت جیل میں مقدمے کی سماعت کا انتظار کر رہا ہے۔