سارہ علی خان سیاست میں قدم رکھنے والی ہیں؟
بالی ووڈ کی نوابزادی و اداکارہ سارہ علی خان نے سیاست میں قدم رکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
حال ہی میں سارہ علی خان کی دو فلمیں ’مرڈر مبارک‘ اور ’اے وطن میرے وطن‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسیات اور تاریخ کی تعلیم حاصل کرنے والی اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے سیاسی عزائم کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
دوران انٹرویو اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ’کیا آپ سیاست میں آنا چاہتی ہیں؟‘
میزبان کے سوال پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے سیاست میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ’ہاں کیوں نہیں‘۔
خیال رہے کہ سارہ علی خان نے کولمبیا یونیورسٹی سے سیاسیات میں ڈگری حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ 2019 میں بھی انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ میں نے تاریخ اور سیاسیات میں ڈگری حاصل کی ہے، اس لیے میں شاید مستقبل میں سیاست میں آنا چاہتی ہوں لیکن ابھی نہیں۔
واضح رہے کہ سارہ علی خان جلد 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لائف ان اے میٹرو‘ کے سیکوئل میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ آدتیہ رائے کپور، پنکج ترپاٹھی، انوپم کھیر اور نینا گپتا بھی مرکزی کردار نبھائیں گے۔