بلدیہ ٹاؤن میں گھر کے باہر دستی بم دھماکے کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ روز گھر کے باہر دستی بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ شہری کی مدعیت میں دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ اقبال کا کہنا ہے کہ افطار سے پہلے اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا، دو موٹر سائیکلوں پر 4  ملزمان آئے، دستی بم میری جانب پھینکا، میں نے دستی بم کو لات مار کر دور کیا تو وہ پھٹ گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ موٹرسائيکل سوار ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے ماتھے اور آنکھ پر چوٹ آئی، راہگیر کو بھی چوٹ لگی۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقدمے میں کاشف میمن نامی شخص کو نامزد کیا گیا ہے، کاشف میمن سے مدعی اقبال کا کاروباری تنازع چل رہا ہے، واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے