دونوں بیٹے خوب جھگڑا کرتے ہیں، سیف کو بھی ان پر چیختے دیکھا، کرینہ کپور

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ ان کے دونوں بیٹے گھر میں خوب جھگڑا کرتے ہیں، حتیٰ کہ سیف علی خان کو بھی ان پر چیختے ہوئے دیکھا ہے۔ 

کرینہ کپور خان اکثر اپنے کیریئر، خاندان اور اپنی پیرنٹنگ پر بات کرتی رہتی ہیں۔ 

تاہم اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے دونوں بیٹوں سے متعلق بات کی اور بتایا کہ ان دونوں بچوں کے ساتھ رہنا بہت مشکل ہے۔ 

کرینہ کپور خان کا کہنا تھا کہ میں تیمور اور جہانگیر سے کہتی رہتی ہوں کہ کہ آپس میں لڑائی نہ کرو، حتیٰ کہ جب میں تیار ہورہی ہوتی ہوں تو میں نے سیف کو بھی ان پر چیختے ہوئے سنا ہے۔ 

کرینہ کپور خان نے کہا کہ تیمور بڑا بھائی ہے اس لیے وہ ایسے رہتا ہے کہ حق جماؤ اور اس پر دھونس دکھاتا ہے۔ تو سیف اور میں کہتے ہیں کہ یار یہ کیا ہو رہا ہے۔ 

اداکارہ نے کہا کہ ان دونوں کے ساتھ دہنا بہت مشکل ہے، دونوں بہت مضبوط ہیں، چھوٹا بھائی کہتا ہے میں برداشت نہیں کروں گا، تو یہ سب دیکھ کر میں کہتی ہوں کہ یہ سب فلموں میں دیکھتا تھا، یہ تو حقیقی زندگی میں ہو رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے 2012 میں شادی کی تھی، انکے ہاں دسمبر 2016 میں بڑے بیٹے تیمور کی پیدائش ہوئی جبکہ اسکے تین برس بعد چھوٹے بیٹے جہانگیر پیدا ہوئے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے