کرکٹر عرفان جونئیر کی بارسلونا سپین آمد ،سید ذوالقرنین شاہ کی جانب سے افطار ڈنر

بارسلونا(پ ر)پاکستانی معروف کرکٹر عرفان جونئیر کی بارسلونا سپین آمد – سید ذوالقرنین شاہ نے معروف پاکستانی کرکٹر عرفان جونئیر کے اعزاز میں قرطبہ ریسٹورنٹ پورٹ فورم میں اعشائیہ افطار ڈنر رکھا

 جس میں یورپین کرکٹ لیگ 2024 سپین کی نمائیندگی کرنے والی ٹیم پاک آئی کیر کے کپتان محمد بابر اور دیگر کھلاڑیوں میں کامران کامی محمد شیروز محمد احسان  اور سوہل کرکٹ کلب کے کپتان سجاول بٹ اور  دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

 سید ذوالقرنین شاہ نے بتایا کہ چند روز قبل یورپین کرکٹ لیگ 2024 جو مالاگا منعقد ہوئی تھی اس میں عرفان جونئیر نے انگلینڈ کی طرف سے کھلیتے ہوئے شاندار کاکردگی کا مطاہرہ کرکے انگلینڈ کو یورپین کرکٹ لیگ 2024 کا چیمپین بنوایا اور عرفان جونئیر کو بھی مین آف دی سریز کا کپ ملا اور پانچ ہزار یورو کی گھڑی بھی انعام میں دی گئی

 عرفان جونئیر نے کہا کہ میں دنیا کے کسی ملک سے کرکٹ کھیلوں میری پہچان پاکستان ہی ہے آخر میں عرفان جونئیر نے سید ذوالقرنین شاہ کی کرکٹ کے فروغ کے لئے کی گئیں کاوششوں کو بہت سراہا اور عشائیہ دینے پر شکریہ ادا اور مزید کہا کہ بارسلونا کی مہمان نوازی دیکھ کر دل خوش ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے