پی آئی اے بارسلونا کے لئے اپنی براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) نے اعلان کیا ہے کہ وہ بارسلونا کے لیے اپنی براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) کی جانب سے 2020 میں لگائی گئی پابندی کے حالیہ خاتمے کے بعد کیا گیا ہے۔
ایرو انفو بارسلونا-ایل پرات کے مطابق، آنے والے ہفتوں میں پی آئی اے اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔ پانچ سال پہلے وہ اسلام آباد، لاہور اور سیالکوٹ سے بارسلونا کے لیے پروازیں کر رہی تھی۔ اس کے علاوہ پی آئی اے نے حال ہی میں پیرس کے لیے اپنی پروازوں کی واپسی کا بھی اعلان کیا ہے۔