یوم یکجہتی کشمیر کا پروگرام ندائے کشمیر کے زیر اہتمام یکم فروری کو اسپائی کلچرل فونت دے لا مینا میں ہوگا

بارسلونا(دوست نیوز)ہرسال کی طرح امسال بھی ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کا سالانہ پروگرام یکم فروری 2025 کو بیسوس کے محلہ اسپائی کلچرل فونت دے لا مینا میں ہوگا۔ ندائے کشمیر ایسوسی ایشن کے صدر راجہ مختار احمد سونی نے نمائندہ دوست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور بھارتی افواج کے ظلم وستم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ اور بارسلونا اسپین میں مقیم تمام پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ یکم فروری چار بجے بارسلونا کے علاقے بیسوس کے محلہ اسپائی کلچرل فونت دے لا مینا کے بڑے ہال میں جمع ہو کر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں