پاکستان قونصل خانہ بارسلونا میں بن قلندر کی کیلیگرافی کی نمائش

IMG_2436

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان قونصل خانہ بارسلونا میں بن قلندر کی کیلی گرافی کی نمائش کی گئی،نمائش میں بن قلندر کی دس بہترین اسلامی خطاطی کے نمونے پیش کئے گئے۔نمائش میں صدر پاک فیڈریشن اسپین فیض اللہ ساہی،معروف بزنس میں چوہدری امانت حسین مہر،چوہدری شعیب ورک،چوہدری اشفاق باغانوالہ،چوہدری عظمت حسین مہر ،صدر مسلم لیگ ن اسپین حاجی راجہ اسد حسین،ترجمان پاک فیڈریشن اسپین جاوید مغل،نئے تعینات ہونے والے ویلفئیر اتاشی چوہدری سالک محمود گوندل اور دیگر آرٹ سے محبت کرنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی اور بن قلندرکے کام کو سراہا

نمائش کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور ہدیہ نعت قدیراے خان نے پیش کیا۔نظامت کے فرائض ایمیگریشن آفیسر وحید الرحمان خٹک نے سر انجام دئیے ۔

وحید الرحمان خٹک نے کہا کہ طاہر بن قلندراپنی اسلامی خطاطی کی شاندار پینٹنگز کو ہمارے قونصلیٹ میں نمائش کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ طاہر بن قلندر کی اسلامی خطاطی کی تخلیقات پاکستان کے عظیم ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتی ہیں، جن میں روایت، تخلیقی صلاحیت اور روحانی خوبصورتی کی جھلک دکھائی دیتی ہے ۔ ان کے فن پارے نہ صرف ہماری ثقافتی جڑوں کی گہرائی کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ وہ آرٹ اور روحانیت کی عالمی زبان کو سمجھنے والے دلوں کو بھی قریب لاتےہیں۔یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اس منفرد نمائش کی میزبانی کر رہے ہیں، جو پاکستانی فن اور ثقافتی فخر کا جشن ہے ۔ طاہر کے یہ شاہکار اسلامی فن کے دیرپا ورثے اور اس کے عالمی اثرات کا بہترین مظہر ہیں۔یہ نمائش ہم سب کے لیے ایک موقع ہے کہ ہم خطاطی کی لازوال خوبصورتی میں ڈوب جائیں اور ان پیغامات پر غور کریں جو یہ فن پارے بیان کرتے ہیں۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ ان تخلیقات کا گہرائی سے مشاہدہ کریں اور ان میں چھپے روحانی و فنی جذبات کوسرا ہیں۔میں ایک بار پھر طاہر بن قلندر کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بارسلونا . قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کو اپنے بے مثال ہنر سے نوازا ہےاور ہماری دعا ہے کہ یہ نمائش ہماری مشترکہ ثقافتی وراثت کو مزید اجاگر کرے اور مختلف کمیونٹیز کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے ۔

قونصل جنرل مراد علی وزیر نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے پاک فیڈریشن اسپین کے نومنتخب صدر فیض اللہ ساہی کو بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور ایک ساتھ کام کرنے کا عہد کیا۔

مراد علی وزیر نے پاکستانیوں سے کہا کہ آج ہمارے ساتھ نئے تعینات ہونے والے ویلفئیر اتاشی چوہدری سالک محمود گوندل بھی موجود ہیں میں انہیں اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتا ہوں تاکہ آپ لوگ ان سے تعارف حاصل کرسکیں 

قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کہا کہ مغربی یورپ میں اسپین جیسے ملک میں جو ہمارے بارے میں، ہمارے ملک کے بارے میں جو غلط فہمیاں ہیں، ان کو ہم ختم کرنے میں آج کی یہ نمائش ایک کوشش ہے اس سے پہلےہم نے گلگت بلتستان سے فنکار بلائے تھے، ان کا بھی ایک مقصد تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور پاکستان کے لوگ آرٹ سے، کلچر سے، ثقافت سے، میوزک سے، صوفی ازم سےمحبت کرنے والے لوگ ہیں۔ تو بن کلندر یہ بھی ہماری اسی کاوش کا نتیجہ ہے، بن قلندر اس کے بعد میڈرڈ،قرطبہ اور گرنادا جائیں گے اور اپنے اسلامی فن پاروں کی نمائش کریں گے۔اور یہ یونیورسٹیز میں بھی لیکچر دیں گے مقصد یہ ہے کہ قرآن کی تعلیمات بہت خوبصورت ہیں۔ قرآن اور اسلام آمن کا درس دیتا ہے، ایک دوسرے سے محبت کا درس دیتا ہے، یگانگت کا درس دیتا ہے، بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔قرآنی تعلیمات کو پاکستان کی خوبصورت کے ساتھ پیش کرنے میں یہ ہماری چھوٹی سی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج شب معراج ہے اور اسی نسبت سے ہم نے قرآنی تعلیمات، صوفی ازم اورپاکستان کے کلچر ، رواداری، بھائی چارہ کو بڑھاوا دے رہے ہیں ،ہماری کاوش ہے کہ  یہ ہم پورے سپین میں دیکھائیں گے اور ہماری خواہش ہے کہ ہم اس طرح کے ایونٹس کو پروموٹ کریں اور اپنے لوگوں کو دیکھائیں، سپینش لوگوں کو دیکھائیں، میڈیا میں چلائیں تاکہ اس طرح کے لوگ جس طرح طاہر ہیں تو ہم دنیا میں بتا سکیں کہ ہمارے پاس اچھے آرٹیسٹ بھی ہیں اور ہم آرٹ اور فنون لطیفہ سے محبت کرنے والے لوگ ہیں

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آپ لوگوں نے میرا ساتھ دیا ہے اور آپ لوگ آئے ہیں اور آپ لوگوں کی وجہ سے اس محفل کی رونق اور جان ہے ہماری یہ جو پینٹنگز ہیں ہم چاہتے ہیں کہ آپ لوگ بن قلندر کو سپورٹ کریں ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے