حاجی راجہ اسد حسین کی جانب سے رمضان المبارک میں سالانہ گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام
بارسلونا/اسپین میں معروف پاکستانی سیاسی وسماجی اور بزنس مین شخصیت صدر پاکستان مسلم لیگ ن سپین حاجی راجہ اسد حسین کے والدین مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے سالانہ محفل پاک فیضانِ مدینہ مسجد بارسلونا میں گرینڈ افطاری کا اہتمام جس میں بارسلونا کی سیاسی سماجی بزنس مین شخصیات میڈیا نمایندگان مزہبی رہنما سمیت ہر مکتب فکر کے افراد کی شرکت
عظیم الشان محفل پاک کا آغاز بعد نماز عصر تلاوت قرآن پاک سے ہوا،معروف نعت خواں قدیر احمد خان نے آقا دو جہاں سرور کائنات کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور اہلبیت کی منقبت پیش کرتے ہوئے حاظرین محفل سے خوب دادا وصول کی
امام مسجد فیضان محمد عطاری نے والدین کے ایصال ثواب کے حوالے سے خطاب کیا دورد سلام کے ورد کے بعد ختم شریف پڑھا گیا اور حاجی راجہ اسد حسین کے والدین مرحومین کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت فرمائی اور آخر میں حاظرین محفل کے لیے وسیع تر لنگر خوانی کا اہتمام کیا گیا