بلوچستان میں طوفانی بارش سے 5 افراد جاں بحق، کان کن پھنس گئے

فائل فوٹو

شمالی مشرقی بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ضلع دکی میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دکی میں ہی کوئلہ کی کان میں 5 کان کن پھنس گئے ہیں جن کو نکالنے کے لیے  ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بارش کے باعث سیلابی ریلہ دکی کے علاقے ناصر آباد میں افطار سے قبل کوئلہ کی کان میں داخل ہوا، جس کے باعث 5 کان کن پھنس گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی 60 فٹ تک کان کے اندر جا چکا ہے اور پھنسے ہوئے کان کنوں سے رابطہ بھی منقطع ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ضلع دکی میں مسلسل 10 گھنٹے تک موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال ہے۔

دوسری جانب ہرنائی میں کئی مقامات پر پنجاب کو ملانے والی شاہراہ سیلابی ریلوں میں بہہ گئی۔

کوژک ٹاپ میں کئی مقامات پر شاہراہ سیلابی ریلے سے متاثر ہوئی ہے، دھاناسر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قومی شاہراہ بند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے