کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے شہری جاں بحق
کراچی کے علاقے جوہر چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔
شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی ڈاکو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ایک شہری زخمی بھی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیر داخلہ سندھ نے فائرنگ میں شہری کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او شارع فیصل کو معطل کرنے کے حکم دے دیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات ناقابل معافی ہیں۔