سندھ حکومت نے عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، ایم کیو ایم
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔
کراچی سے جاری اپنے بیان میں اراکین اسمبلی نے کہا ڈاکو روزانہ شہریوں کی جان لے رہے ہیں۔ کراچی کو سندھ کے دور دراز علاقوں کے پولیس افسران کے حوالے کر دینا متعصبانہ عمل ہے۔
ایم کیوایم اراکین اسمبلی نے مزید کہا کہ کراچی میں بھی مقامی پولیسنگ کا نظام وضع کیا جائے۔