ضمنی الیکشن، افضل ڈھانڈلہ کا ٹکٹ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد کینسل کیا، حماد اظہر
تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کے لئے پی پی 93 بھکر میں محمد افضل خان ڈھانڈلہ کا ٹکٹ کینسل کردیا، حماد اظہر کا کہنا ہے کہ افضل ڈھانڈلہ کا ٹکٹ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد کینسل کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی 93 بھکر میں پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے سب کی رائےکو بانی چیئرمین تک پہنچایا گیا۔
حماد اظہر کے مطابق بانی ہی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بھکر کے مقامی نمائندوں اور قیادت کے اصرار پر افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا، مجموعی رائےاس کے خلاف ہونے پر انھوں نے تنظیم کو معاملے کا فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا۔