وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے مابین ڈسکوز کی جدید خطوط پر ری اسٹراکچرنگ کے معاہدےکی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین بجلی چوری کے خلاف پالیسی کے معاہدے اور ڈسکوز کی جدید خطوط پر ری اسٹرکچرنگ کے معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔

غیر قانونی سرگرمیوں خلاف اقدامات سے متعلق اجلاس میں  آرمی چیف جنرل عاصم منیر، صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی، بدعنوان افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

اجلاس میں غیر قانونی سرگرمیوں اور کریمنل مافیاز کےخلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اسمگلنگ، منی لانڈرنگ، بجلی چوری کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

 اعلامیے کے مطابق اجلاس میں غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس کے شرکاء نے اسمگلروں، ذخیرہ اندوزوں کےخلاف ٹھوس کارروائی کا عزم کیا۔

آرمی چیف نے معیشت بحالی کے حکومتی اقدامات میں مسلح افواج کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے