پاکستان خطرات سے نکل آیا ہے، مفتاح اسماعیل
سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان خطرات سے نکل آیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں مفتاح اسماعیل اور شبر زیدی نے شرکت کی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں معاملات ایسے ہی چلتے رہے تو مہنگائی اور شرح سود میں کمی ہوگی اور گروتھ نظر آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطرات سے نکل آیا ہے، اصلاحات کے حوالے سے آئی ایم ایف ہم پر بہت زیادہ اعتماد نہیں کرے گا۔
سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ تبدیل ہوگیا یا ان ہاؤس تبدیلی بھی آگئی تو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ہی رہیں گے۔