پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سینیٹ ٹکٹوں میں مشاورت نہ کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔
کئی اراکین نے الزام لگایا کہ سینیٹ کےلیے ٹکٹوں کی تقسیم غلط کی گئی، بتایا جائے کس نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ ٹکٹ فائنل کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ٹکٹوں کی تقسیم پر وضاحتیں دیتے رہے، اس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ ٹکٹ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے جاری ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اراکین کور کمیٹی کو بتایا گیا کہ افضل ڈھانڈلہ کو ٹکٹ مقامی قیادت اور بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر جاری کیا جبکہ پارٹی ورکرز اور رہنماؤں کے احتجاج کے بعد ٹکٹ واپس لے لیا گیا۔
اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواستیں فکس نہ ہونے پر لطیف کھوسہ سے وضاحت بھی مانگی گئی۔