ٹک ٹاکر سیدہ فاطمہ بتول کے ہاں بیٹی کی پیدائش
پاکستانی معروف ٹک ٹاکر سیدہ فاطمہ بتول ننھی پری کی ماں بن گئی ہیں۔
ٹک ٹاکر سیدہ فاطمہ بتول المعروف فاطمہ جعفری اور اُن کے شوہر، رائٹر شبر جعفری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔
اس خوبصورت جوڑی کا بتانا ہے کہ اُن کے ہاں ننھی سی پری نے جنم لیا ہے، دونوں کا مشترکہ پوسٹ میں لکھنا تھا کہ ’الحمداللّٰہ، ہمارے ہاں بیٹی آئی ہے۔‘
22 سالہ فاطمہ جعفری کے ہاں بیٹی کے پیدائش کل ہوئی ہے۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں فاطمہ اور شبر نے اپنے مداحوں اور فالوورز سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔