ہالینڈ کے شہر ڈین ہاگ میں پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد کے سلسلے کی ساتویں ریلی و پروگرام

IMG_2779

ڈین ہاگ(‎ہالینڈ ،2 فروری , 2025 پ ر)ہالینڈ کے شہر ڈین ہاگ میں پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے سلسلے کی ساتویں ریلی و پروگرام منعقد ہوا جس کا انعقاد ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور پاکستانی کمیونٹی ہالینڈ نے کیا۔ اس ریلی میں سبز ہلالی پرچم اٹھائے اوورسیز پاکستانیوں، بچوں، نوجوانوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں  اور بزنس کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ 

اس ریلی و پروگرام میں سینکڑوں  کی تعداد میں شامل شرکاء  کے جم غفیر نے یک زبان ہو کر “ترسیلات زر بڑھاؤ ملک بچاؤ  سول نافرمانی نامنظور،” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی کے شرکاء نے کہا کہ وہ پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور سالمیت کے لیے سبز ہلالی پرچم تلے متحدہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان و پاک فوج کے خلاف کسی بھی سرگرمی کی مذمت کرتے ہیں۔ 

چئیرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر نے اپنے جزباتی انداز میں حاضرین سےخطاب میں کہا کہ پاک فوج نے بڑی مہارت سے حاضر سروس بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا اور اُس کا کیس عالمی عدالت انصاف میں چل رہا ہے۔ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی کی اور معصوم لوگوں کی جان لی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم صرف غیرت مند لوگ ہی اٹھا سکتے ہیں کیونکہ پاکستان یارسول اللہ کا ملک ہے اور اس کی فوج یا رسول اللہ کی فوج ہے۔ یہ پاک فوج ہی ہے جو اپنی صلاحیت و ایمان کی طاقت سے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کر رہی ہے۔ یہ پاک فوج ہی ہے جس نے اپنی مہارت سے ابھی نندن کے جہاز کو پاکستانی حدود میں مار گرایا اور انسانی ہمدردی کے طور پر واہگہ بارڈر سے بھارت واپس بھیجا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایسی بے مثال فوج کو برا بھلا کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ پاک فوج پاکستان کی سلامتی کی ذامن ہے۔ 

پروگرام میں شامل شرکاء نے پاکستان زندہ باد، قائد اعظم زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا کر دنیا کو پیغام دیا کہ وہ سب متحد ہیں اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

سبز ہلالی پرچم کی بہار میں حاضرین نے تیرا ضمیر میرا ضمیر، عاصم منیر عاصم منیر کے نعرے لگا کر سپہ سالار کے ساتھ اپنی بھرپور محبت کا اظہار کیا۔ 

ڈاکڑ پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ ترسیلات زر بھیجنے سے منع کرنے والے کبھی بھی پاکستان کے مخلص نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے دن رات کام کرنا ہے۔ انہیں نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہے اور ہم ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کے دشمن ہمیشہ اپنے منفی پروپیگنڈا میں ناکام ہونگےکیونکہ پاکستان کے باشعور عوام اُن مکروہ چہروں کو بخوبی پہنچان گئے ہیں۔

اس ریلی کی صدارت چوہدری اویس بشیر آف پنڈی کیکا نے کی۔ اٹلی سے چوہدری اکرام آف پنڈی کیکا، بلجیئم سے عمران مصطفی نےخصوصی شرکت کی۔

چوہدری فیصل، چوہدری یوسف آف سیدا، چوہدری صفدر آف خواصپور، اویس چیمہ فرام جرمنی اور جاوید عظیمی نے بھی اس ریلی و پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ 

اس پروگرام کو چوہدری ذوالقرنین آف ویروآل، چوہدری اقبال آف قاضیاں، خادم بٹ آف میدینہ سیداں، چوہدری فرخ بشیر آف پنڈی کیکا، چوہدری سعید احمد آف کھاریاں، میاں عاصم اور چوہدری ظفر اقبال آف شاہ جہانیاں نے اس ریلی و پروگرام کو آرگنائز کیا۔  

اس پروگرام کے مہمان خصوصی چوہدری اکرام آف بلونیا اٹلی تھے۔ 

ریلی میں شامل شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حوالے سے اپنے بھر پور جذبات کا اظہار کیا۔  سب نے یک زبان ہو کر سب سے پہلے پاکستان کے نعرے لگائےاور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ہر طرح کے حالات میں پاک فوج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں.

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے