لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتی، رشمیکا مندانا

رشمیکا مندانا:فوٹو فائل

بھارتی فلم اینیمل سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ رشمیکا مندانا کا کہنا ہے کہ مضبوط اعصاب کی مالک ہوں، لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتی۔

اداکارہ رشمیکا مندانا نے فلم پشپا: دی رائز اور سیتا رام کے بعد سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل میں زبردست اداکاری کی۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی کامیابیوں پر کھل کر بات کی ہے۔

اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ وہ کامیابی اور خوشی کو کبھی ہلکا لینے پر یقین نہیں رکھتیں، کیونکہ میں جانتی ہوں کہ یہاں پر مجھ سے زیادہ باصلاحیت اور خوب صورت لوگ موجود ہیں، اس سب کے باوجود مجھے کام کرنے کا موقع دیا گیا ، جس سے میں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتی ہوں۔

 اداکارہ نے کہا کہ شاید یہی وجہ ہے کہ آج میں اس مقام پر ہوں، میں نے اپنی زندگی میں یہ سیکھا ہے کہ کیریئر میں حاصل ہونے والی کامیابی کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔

رشمیکا نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کی باتوں کی پروا نہیں کرتیں، کیونکہ مضبوط اعصاب کی مالک ہوں اور لوگوں کی باتوں کو بالکل نارمل لیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس فیلڈ میں ہونے کیلئے آپ کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے ، اگر آپ مضبوط اعصاب کے مالک نہیں ہیں تو پھر لوگوں کی باتیں اور رویے آپ کو ذہنی اور جذباتی طور پر متاثر کرسکتے ہیں۔

اداکارہ رشمیکا کے پاس اس وقت متعدد پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں جن میں تیلگو اور ہندی دونوں شامل ہیں، وہ پشپا 2 میں  بھی کردار  ادا کر رہی ہیں، یہ فلم 15 اگست کو ریلیز ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے