دوسرے بچے سے متعلق سوال پر یاسر حسین نے کیا کہا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، رائٹر اور ہدایت کار یاسر حسین نے دوسرے بچے کی پیدائش کا عندیہ دے دیا۔

مایاناز اداکار یاسر حسین آئے دن اپنے دلچسپ تبصروں کے باعث شہ سرخیوں کا حصہ بنے رہتے ہیں اور اکثر اوقات اپنے بولڈ بیانات کی وجہ سے تنازعات میں بھی گھرے رہتے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے حوالے سے بیان دے کر سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

تایم اب انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیرئیر کے علاوہ نجی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر گفتگو کی۔

دوران پروگرام میزبان نادیہ خان ان کے بیٹے کبیر حسین کے حوالے سے سوال کیا کہ گھر میں کون اس کے نخرے سب سے زیادہ اُٹھاتا ہے یا اسے بگاڑنے میں کس کا سب سے زیادہ ہاتھ ہے؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ابھی تو وہ 2 برس کا ہے اسے کون بگاڑے کا لیکن اس کے نخرے گھر میں سب ہی اُٹھاتے ہیں خاص طور سے اس کی نانی اور پھوپھو۔

میزبان نے مزید سوال کیا کہ کیا کبھی کسی مداح یا لوگوں نے پوچھا کہ آپ دوسرے بچے کی منصوبہ بندی کب کر رہے ہیں؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نےکہا کہ ان کا بچہ جلدی آئے گا لیکن کبھی کسی نے ایسا سوال نہیں کیا اور اگر کرتے بھی ہیں تو یہ اچھی بات ہے، وہ ہم سے محبت کرتے ہیں اسی لیے ہم سے ایسے سوال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یاسر حسین نے اقرا عزیز حسین سے 2019 میں ایک ایوارڈ شو میں اظہارِ محبت کیا تھا جس کے بعد دونوں اسی سال 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

اس خوبصورت جوڑی کا ایک بیٹا کبیر حسین ہے جس کی پیدائش جولائی 2021 کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے