پشپا ٹو میں سری ولی 2.0 نظر آئے گی، رشمیکا مندانا

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

سپر ہٹ فلم پشپا: دا رائز کے مرکزی کرداروں میں نظر آنے والی اداکارہ رشمیکا مندانا نے کہا ہے کہ پشپا: دی رول میں سری ولی 2.0 نظر آئے گی۔ 

واضح رہے کہ الو ارجن کی اس فلم کے ہدایتکار سکومر ہیں اور یہ تلگو فلم اس سال اگست میں ریلیز ہوگی۔ 

بھارتی میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو میں 28 سالہ رشمیکا مندانا نے اپنے پشپا پارٹ ون کے کردار میں ارتقا کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری ولی کا کردار کافی چیلنجنگ اور اچھا تھا اسکی وجہ اس کردار کی بےساختگی تھی۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے اس سے قبل اس کردار کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا بس ہر دن ایک نئے میدان میں ہونے جیسا لگتا تھا، لیکن پشپا ٹو کے کردار کے بارے میں اب میں کافی معلومات رکھتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے