پسند کی شادی میں خاص مزہ نہیں ہے: درِفشاں سلیم
جیو کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل خئی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ درِفشاں سلیم نے پسند کی شادی کے نقصانات گنوا دیئے۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔
دوران شو انہوں نے پسند کی شادی کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے اس کے 3 نقصانات بتا دیئے۔
اداکارہ نے بتایا کہ میری نظر میں پہلا نقصان یہ ہے کہ شادی کرنے والے دونوں افراد آسانی سے مل جانے پر ایک دوسرے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے اور نئی نئی شادی کے ابتدائی مہینوں میں چاہت کا عنصر بھی باقی نہیں رہتا۔
درِفشاں سلیم کے مطابق محبت کی شادی کا دوسرا نقصان یہ ہے کہ پہلے کافی جان پہنچان کی وجہ سے دلچسپی ختم ہوجاتی ہے۔
تیسرا اور آخری نقصان بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ پسند کی شادی میں خاص مزہ بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ درِفشاں سلیم متعدد پاکستانی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ جیو کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خئی‘ اور ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ میں ان کی اداکاری کو شائقین نے بےحد پسند کیا ہے۔