رندیپ ہودا کا اپنی ہالی ووڈ فلم کو بھارت میں پذیرائی نہ ملنے پر شکوہ
ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے بھارتی اداکار رندیپ ہودا نے کہا ہے کہ انہیں اپنی ہالی ووڈ فلم کو بھارت میں پذیرائی نہ ملنے پر شکوہ ہے۔
رندیپ اپنی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم سواتنترا ویر سوارکر کی کامیابی پر خوب داد وصل کر رہے ہیں۔
تاہم انہیں 2020 میں اپنی ہالی ووڈ فلم ایکسٹریکشن کو بھارت میں پذیرائی نہ ملنے پر اب بھی شکایت ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران رندیپ ہودا کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر انہیں خوب سراہا گیا جبکہ بھارت میں انکی پرفارمنس پر کسی نے بات نہیں کی۔
انکا کہنا تھا کہ "بھارت میں فلم کو لے کر کچھ نہیں ہوا، میڈیا کے چند لوگوں کے سوا کسی نے بات تک نہیں کی۔ میرا نبھایا گیا کردار عمدہ ثابت ہوا، مجھے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی، لوگ پوچھنے لگے کہ یہ اداکار کون ہے، جبکہ انہوں نے ماضی میں میری بہت فلمیں دیکھی تھیں۔”
انکا کہنا تھا کہ میں نے شعوری طور پر فلم میں ایکشن کرنے کا انتخاب کیا تھا کیونکہ عام طور پر بھارتی ایکشن کے ساتھ نہیں بلکہ عدم تشدد کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں۔