گڈ بائے کہنے والے امیتابھ واپس کے بی سی میں آنے کیلئے تیار

فوٹو: اسکرین گریب

کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کو خیر باد کہنے والے امیتابھ بچن ایک مرتبہ پھر شو کے نئے سیزن میں آنے کےلیے تیار ہیں۔ 

شو کے چینل سونی نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ 

ویڈیو میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ "ہر آغاز کا ایک اختتام طے ہے، لیکن لوگوں کا بےحد پیار اختتام کے بعد دوبارہ آغاز کو یقینی بناتا ہے۔” 

اس میں یہ بھی کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "گونجی جو آپکے پیار کی آواز تو پھر مجھے واپس آنا پڑا۔ 

پوسٹ میں بتایا گیا کہ 26 اپریل سے کے بی سی کے 16ویں سیزن کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ 

واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے کے بی سی کے سیزن 15 کے اختتام پر مداحوں کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے