دوسرا بچہ جلدی آئے گا، یاسر حسین نے اپنے بیان کی وضاحت دیدی
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، رائٹر اور ہدایت کار یاسر حسین نے اپنے دوسرے بچے کی آمد کے حوالے سے دیے گئے بیان کی وضاحت پیش کردی۔
ان دنوں شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔
گزشتہ دنوں یاسر حسین نے ایک انٹرویو کے دوران دوسرے بچے کی پیدائش سے متعلق سوال کے جواب میں کہا تھا کہ’انشااللّٰہ، دوسرے بچے کی پیدائش بہت جلد ہوگی‘۔
بعدازاں پروڈیوسر وجاہت رؤف کی اہلیہ شازیہ وجاہت کی سالگرہ کی تقریب سے اقراء عزیز اور یاسر حسین کی چند نئی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئیں۔
ان تصاویر کا منظر عام پر آنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کرنے لگے کہ اقراء عزیز حاملہ ہیں۔
تاہم اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کرکے صارفین کی تشویش دور کردی۔
یاسر حسین نے سوشل میڈیا پیج پر تنقید کرتے ہوئے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہوگا تو جلد ہوجائے گا، ابھی نہیں ہورہا بھائی آرام کریں۔
واضح رہے کہ یاسر حسین نے اقرا عزیز حسین سے 2019 میں ایک ایوارڈ شو میں اظہارِ محبت کیا تھا جس کے بعد دونوں اسی سال 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔
اس خوبصورت جوڑی کا ایک بیٹا کبیر حسین ہے جس کی پیدائش جولائی 2021 کی ہے۔