اسرائیلی فنکارہ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے انوکھا احتجاج

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا 

اسرائیلی فنکارہ رتھ پٹیر نے اٹلی میں جاری نمائش میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیےانوکھے انداز میں احتجاج کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی کے شہر وینس میں جاری  نمائش کے دوران اسرائیل کی نمائندگی کرنے والی فنکارہ رتھ پٹیر نے اسرائیل کے پویلین کو کھولنے سے انکار کر دیا۔

رتھ پٹیر نے اسرائیلی پویلین کے باہر ایک پوسٹرآویزاں کیا جس پر لکھا تھا کہ اسرائیلی پویلین کے فنکار اور منتظمین اس نمائش کا افتتاح اس وقت کریں گے جب غزہ میں جاری جنگ بند ہوگی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا جائے گا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت کے باعث اب تک غزہ میں شہیر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 500 سے زائد ہو گئی ہےجبکہ 76 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے