مایا خان کا خواتین کو مشورہ
پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان مایا خان نے ناکام اور کمزور رشتوں میں الجھی خواتین کو مشورہ دیا ہے۔
اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہے جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا تھا۔
مایا خان کا ویڈیو میں ٹوٹے، کمزور، ناکام اور تکلیف دہ رشتوں میں الجھی ہوئی خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی کچھ بھی نہیں بگڑا ہے، آپ اپنی زندگی میں سب ٹھیک کر سکتی ہیں۔
مایا خان کا کہنا ہے کہ کمزور رشتوں کا ٹوٹ جانا ہی بہتر ہے، رشتوں کے ٹوٹ جانے پر خود کو ٹوٹنے مت دیں، اگر میں ایسے حالات سے گزر سکتی ہوں تو آپ بھی گزر سکتی ہے۔
مایا خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا ہے کہ اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں اور سے مدد نہیں چاہیے، بس اوپر سے مدد آئے گی اور اللہ ہی کی مدد چاہیے، بس اپنے آپ کو مضبوط رکھیے۔