دیپیکا پڈوکون کی ’سنگھم اگین‘ کے سیٹ سے تصویر وائرل

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

رواں سال ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے کو تیار بالی ووڈ کی صفِ اوّل کی اداکارہ و سپر ماڈل دیپیکا پڈوکون نے حمل کے دوران آرام پر کام کو ترجیح دے دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون کو حال ہی میں ایکشن سے پھرپور فلم ’سنگھم اگین‘ کے سیٹ پر دیکھا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ کو پاپارازی فوٹوگرافرز نے روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سنگھم اگین کے سیٹ پر پولیس یونیفارم میں شوٹنگ کرواتے ہوئے دیکھا ہے۔

فلم کے سیٹ سے پولیس یونیفارم میں ملبوس اداکارہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل تصویر کو دیکھ کر دیپیکا پڈوکون کے مداح حیران ہیں اور کمنٹس میں تبصرہ کر رہے ہیں کہ اداکارہ کا بی بممپ نظر نہیں آ رہا ہے، ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا دیپیکا پڈوکون حاملہ نہیں ہیں؟

ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ یہی ثابت کرتا ہے کہ دیپیکا پڈوکون حاملہ نہیں ہیں بلکہ سروگیسی کے عمل کے ذریعے والدہ بننے والی ہیں۔

فلم ’سنگھم اگین‘ کی مرکزی کاسٹ میں دیپیکا پڈوکون کے علاوہ اجے دیوگن، رنویر سنگھ، اکشے کمار اور کرینہ کپور شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے 29 فروری 2024ء کو مداحوں کو اپنے ہاں جَلد ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوش خبری سنائی تھی۔

اس پوسٹ میں دیپیکا اور رنویر نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر 2024ء میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے