عثمان مختار نے کبریٰ خان کیساتھ کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟

پاکستانی معروف اداکار و ہدایت کار عثمان مختار نے ساتھی اداکارہ کبریٰ خان کی جانب سے کی جانے والی دلچسپ شرارت کا احوال بتاتے ہوئے ان کے ساتھ کام نہ کرنے کا تہیہ کر لیا۔

حال ہی میں اداکار نے نجی ٹی وی کے عید کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے۔

دورانِ پروگرام اداکار سے سوال کیا گیا کہ انڈسٹری کی کوئی ایسی اداکارہ ہے جس کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے؟

عثمان مختار نے بلا جھجک اداکارہ کبریٰ خان کا نام لیا اور کہا کہ کبریٰ میری بہت اچھی دوست ہے لیکن اس کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا کیونکہ وہ سیٹ پر بہت ٹرول کرتی ہے۔

انہوں نے کبریٰ خان کے ساتھ کام کا دلچسپ تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار کبریٰ سیٹ پر وی آر گلاسز یا باکس لے کر آئی اور مجھے کہا کہ اسے پہنو، میں نے وہ پہن لیا جس میں دیکھا کہ ایک ورچوئل بلڈنگ کے اوپر ایک لکڑی کا تختہ ہے جس پر میں کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وی آر گلاسز پہننے کے بعد یوں محسوس ہوتا ہے کہ آپ اس ورچوئل دنیا کا حصہ ہیں، مجھے بلندی سے خوف آتا ہے، اب کبریٰ نے مجھے ایک دم دھکا دیا، مجھے لگا کہ میں سچ میں گر رہا ہوں اور میں چیخنے لگا تو اس نے میرے تاثرات ریکارڈ کر لیے پھر میری سالگرہ پر اسے پوسٹ کیا۔

عثمان مختار نے یہ بھی کہا کہ کبریٰ میری بہت اچھی دوست ہے لیکن میں اس (مذکورہ بالا) وجہ سے اس کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے