ابرار الحق کے دوسری شادی کے خیال پر اہلیہ کا ردِعمل

—فائل فوٹو

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرار الحق نے دوسری شادی کے خیال پر اپنی اہلیہ کا ردِعمل بتا دیا۔

ابرار الحق اپنی فیملی کے بارے میں مداحوں کے ساتھ کسی بھی طرح کی معلومات شیئر نہیں کرتے اور اپنی نجی زندگی میڈیا سے دور رکھتے ہیں لیکن  لوگوں نے مختلف تقریبات میں انہیں خوبصورت بیوی کے ساتھ دیکھا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے دوسری شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں اور اگر اس موضوع پر کچھ کہا تو میری بیوی ویسے تو کچھ نہیں کریں گی لیکن وہ اکثر مجھے یہ کہتی رہتی ہے کہ اگر آپ نے دوسری شادی کی تو آپ کو اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔

ابرار الحق نے بتایا کہ میں اپنی بیوی کے یہ خیالات سن کر یہ کہتا ہوں کہ یہ نوبت شاید کبھی نہ آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے