نیدرلینڈ تخت کی وارث مراکشی نژاد گینگسٹر کے خوف سے اپنے ملک سے فرار

ہالینڈ کے تخت کی 20 سالہ وارث شہزادی کیتھرینا امالیا نے انکشاف

کیا ہے کہ اس نے ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں ایک سال سے زیادہ عرصہ گذارا، جب سکیورٹی سروسز نے انہیں خبردار کیا کہ انہیں ڈرگ مافیا کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کی سربراہی مراکشی رضوان تاغی کررہا ہے جو نیدرلینڈز میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اس کے قریبی حلقے میں "”موت کے فرشتے” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
عارضی موقف
رضوان تاغی 1977 میں مراکش کے شمالی سرے پر اسپین کے جبرالٹر کے علاقے میں پیدا ہو۔ اس کا "منشیات کا کاروبار” ہے اور اس کے پاس ڈنمارک کی شہریت ہے، وہ مراکش مافیا کی مجرمانہ تنظیم کی سلاخوں کے پیچھے رہنمائی کرتا ہے۔ وہ قتل،اغواہ اور ڈکیتی کی کئی کاررائیوں کا قصور وار قرار دیا جاتا ہے۔
اس کے سب سے اہم الزام میں ولندیزی وزیر اعظم مارک روٹے پر حملے کی منصوبہ بندی شامل ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس کی مجرمانہ تاریخ کا خلاصہ شائع کیا ہے، جس میں اس نے بادشاہ ولیم الیگزینڈر کی بڑی بیٹی اور ان کی اہلیہ ملکہ میکسیما زوریگیٹا کو اغوا کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ اس دھمکی کے بعد جنٹائنی نژاد اپنی بیٹی شہزادی کیٹرینا امالیا کو اسپین فرار ہونے پر مجبور کیا۔
اکتوبر 2022ء میں شہزادی نے ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں سیاست، نفسیات، قانون اور معاشیات کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنی تعلیم شروع کرنے کے چند ہفتوں کے بعد، اس وقت،اس کی والدہ ملکہ میکسیما سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اپنے طلباء کی رہائش گاہ میں رکھنے کا ارادہ ترک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ "شہزادی ایمسٹرڈیم میں نہیں رہ سکت۔ یہاں رہنااس کی زندگی کے لیے سنگین نتائج کا حامل ہوسکتا‘‘۔
جہاں تک شہزادی کو اغوا کرنے کی دھمکیوں کا تعلق ہے سکیورٹی سروسز نے انہیں سنجیدگی سے لیاہے کیونکہ رضوان تاگی پر الزام ہے کہ اس نے اپنے گینگ کو حکم دیا تھا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ یورپ کو کوکین کی درآمد کو کنٹرول کرنے کے لیے، ڈچ کے ممتاز صحافی اور انصاف کے کارکن پیٹر ڈی وریس کو قتل کردیں۔ اسے 2021 میں ایمسٹرڈیم کی ایک گلی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے