منوج باجپائی نے فلموں کی پہلی کمائی خرچ کرنے کی دلچسپ کہانی بتادی

فوٹو: فائل

اداکار منوج باجپائی نے فلم کی پہلی کمائی خرچ کرنے کی دلچسپ کہانی بتادی، ان کا کہا ہے کہ فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا۔ 

شوبز انڈسٹری میں دیر سے قدم رکھنے والے منوج نے اپنی پرفارمنسز سے مداحوں کے دلوں میں اپنی اپنی جگہ جبکہ فلم انڈسٹری میں اپنا علیحدہ مقام بنایا۔ 

1994 کی فلم بینڈٹ کوئن سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے منوج نے ایک تازہ انٹرویو کے دوران اپنے فنی کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ 10 ہزار روپے کے چیک کی صورت میں ملا، تو پہلا کام یہ کیا کہ سب سے پہلے سیٹ پر موجود چائے والے اور پکوڑے والے کے پاس گیا، کیونکہ ہم ان سے چائے پکوڑے کھاتے تھے اور ہم پر انکے پیسے ادھار تھے۔ 

واضح رہے کہ بینڈٹ کوئن ڈکیت اور سیاستدان پھولن دیوی کی زندگی کی کہانی پر مبنی فلم تھی، جس میں سیما بسواس نے پھولن دیوی کا کردار نبھایا تھا۔ 

اس فلم میں منوج باجپائی نے ڈکیت مان سنگھ کا کردار نبھایا، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے سیٹ پر رات کے اندھیرے میں حقیقی مان سنگھ منوج سے ملنے بھی پہنچ گئے تھے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے