اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر نہ ہوں، مشی خان
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ مشی خان نے خواتین کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر نہ ہوں۔
مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بغیر فلٹر ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ ہم سب لوگ ہی فلٹرز کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم حقیقت سے نظریں چرائیں۔
اداکارہ نے کہا کہ شوبز میں جتنے بھی لوگ ہیں ان کی اچھی تصاویر، اچھے میک اپ، لائٹنگ اور فلٹرز کا نتیجہ ہیں ورنہ ہم سب اداکار بھی باقی لوگوں کی طرح ہی نظر آتے ہیں اور ہماری جلد بھی بالکل عام لوگوں جیسی ہی ہوتی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہم اداکاراؤں کو بھی آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑنا، ایکنی اور چھائیاں جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔
مشی خان نے خواتین کومشورہ دیا کہ وہ اسکرین پر نظر آنے والی اداکاراؤں کی خوبصورتی کو دیکھ کر احساسِ کمتری کا شکار ہوکر زہریلی کریموں کا استعمال کرکے اپنی زندگی کو داؤ پر نہ لگائیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کینسر جیسے جان لیوا مرض میں بھی مبتلا ہوسکتی ہیں۔
اُنہوں نے خواتین کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ نے آپ کو جیسا بھی بنایا ہے، اس پر اللّٰہ کا شکر ادا کریں اور خوش رہیں۔