رنویر سنگھ نے سیاسی جماعت کی مہم چلاتی اپنی ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے لوگوں کو ڈیپ فیک سے بچنے کا مشورہ دے دیا۔
رنویر سنگھ نے اپنی وائرل ہونے والی فیک ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ڈیپ فیک سے بچو دوستو‘
اس ویڈیو میں انہیں ایک سیاسی جماعت کی پروموشن کرتے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، رشمیکا منڈانا، نورا فتحی اور دیگر کئی اداکار ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار ہوئے۔
رنویر سنگھ کی اے آئی پر مبنی اس ویڈیو میں وہ ایک سیاسی جماعت کی مہم چلاتے نظر آئے۔
آج رنویر سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹیکسٹ شیئر کیا ہے اور ہر ایک کو خبردار کرتے ہوئے اس سے بچنے کا مشورہ دیا۔
رنویر کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے کے لیے ان کی جو اصلی ویڈیو استعمال کی گئی ہے وہ انکی ورانسی یاترا کی ہے جس میں انھوں نے شہر کے دورے کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کیے تھے۔