نادیہ حسین نے اپنی 20 سال پرانی تصویر شیئر کردی

اداکارہ و سپر ماڈل نادیہ حسین—فائل فوٹو 

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے اپنی 20 سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر دو تصویروں کا کولاج شیئر کیا ہے۔

نادیہ حسین کی اس تصویر میں دائیں جانب حالیہ جبکہ بائیں جانب آج سے 20 سال قبل کی تصویر ہے۔

نادیہ حسین کی دونوں تصویروں کا موازنہ کیا جائے تو وہ حالیہ تصویر میں زیادہ پر کشش اور جوان نظر آ رہی ہیں۔

نادیہ حسین کی پرانی تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اُن کی کسی رسم یا تقریب کے دوران بنائی گئی تصویر ہے۔

نادیہ حسین حالیہ تصویر میں سادہ سی نظر آ رہی ہیں جبکہ پرانی تصویر میں انہوں نے لال رنگ کا بنارسی جوڑا، انٹیک ذیور اور پھولوں کا ہار پہنا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے