پیرس میں نسل پرستی اور اسلام دشمنی کے خلاف مظاہرہ

مظاہرین پیرس میں جمع ہوئے اور ملک میں پولیس کے تشدد اور غزہ

میں انسانی بحران کے خلاف احتجاج کے لیے مارچ کیا
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نسل پرستی اور اسلام دشمنی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین پیرس میں جمع ہوئے اور ملک میں پولیس کے تشدد اور غزہ میں انسانی بحران کے خلاف احتجاج کے لیے مارچ کیا۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے نعرے بازی کی۔

انہوں نے "نسل پرستی بند کرو، اسلام دشمنی بند کرو”، "ہمارے بچے خطرے میں ہیں”، "غزہ میں نسل کشی بند کرو”، "صیہونیت اور استعمار مخالف مزاحمت” کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ہزاروں افراد کے شریک ہونے والے اس مظاہرے میں ، فرانس میں حکومت مخالف ییلو جیکٹ تحریک کی سرکردہ شخصیات، فلسطین کی کھلم کھلا حمایت کرنے والی حزب اختلاف کی (LFI) پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاہ فام تارکین وطن شامل تھے۔

افریقی نژاد مظاہرین نے مقامی موسیقی پر رقص کا مظاہرہ کیا۔

علاوہ ازیں 2023 کے موسم گرما میں پولیس تشدد میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی بھی یاد منائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے