ارپیتا کی حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ پر حاضری، سلمان کی سلامتی کیلئے دعا

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے بھائی کے بہت قریب اور ان کی چہیتی ہیں۔

حال ہی میں جب سلمان خان  کی ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تو وہ بھائی سے ملنے انکے گھر پہنچی تھیں۔

اب معلوم ہوا ہے کہ وہ دہلی گئی ہیں جہاں انھوں نے حضرت نظام الدین اولیا کی درگاہ پر حاضری دی، اس موقع پر انھوں نے رنگ برنگا سوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔

ایک پاپارازی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارپیتا خان درگاہ پر حاضری دے رہی ہیں۔

حال ہی میں ارپیتا کے شوہر آیوش شرما اور سلمان کے چھوٹے بھائی ارباز خان نے فائرنگ کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ ہمارا خاندان مشکل کی اس گھڑی میں متحد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے